اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، وزیر داخلہ چودھری نثار نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1174 ارکان میں سے صرف 305 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ وزرائے اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان ، وزیر داخلہ چودھری نثار اور امین فہیم نے بھی اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔