اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں شاہراہ دستور پر 31 اگست کو پیش آنیوالے واقعات پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشن سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔