ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کر دی

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

کروڑ لعل عیسن : ٹریفک پولیس نے عیدی مہم شروع کر دی۔ کاغذات کے حامل گاڑی مالکان سے مبینہ رشوت کا سلسلہ جاری۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس کا عملہ کروڑ شہر خصوصاً چند کلو میٹر باہر ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

گاڑیوں کے کاغذات ہونے کے باجود جرمانے کے نام پر رشوت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے عملہ کی جانب سے لوگوں کو بلا وجہ پریشان کرنے اور رشوت وصول کرنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔