اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے سربراہ عمراں خان کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس الیکٹرک سٹی ایکٹ 1910 کے تحت بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بقایا جات بل بجلی مقررہ تاریخ میں جمع نہیں کرائے آپ کو متنبہہ کیا جاتا ہے کہ 7 روز میں بقایاجات جمع کرائیں ورنہ کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں واپڈا کی تمام تنصیبات بھی ہٹا لی جائیں گی۔