ایشین گیمز ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیت لیا

 Sania Mirza

Sania Mirza

اینچیون (جیوڈیسک) جنوبی کورین سرزمین بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کے لیے فتح کی علامت بن گئی۔ ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں چائنیز تائی پے کی جوڑی کے خلاف اِن ایکشن ہوئیں۔

ایشین گیمز ویمن ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ثانیہ مرزا نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے فائنل میں بھی زبردست جوش دکھایا اور دو صفر کی شاندار جیت سے سونے کا تمغہ پایا۔

بھارتی ٹینس کوئین کی جیت کا اسکور 4-6 اور 3-6 رہا۔ اس سے پہلے ثانیہ مرزا سیزن کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز ایونٹ بھی جیت چکی ہیں۔