عمران صرف بیلٹ سے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، عاصمہ جہانگیر
Posted on September 29, 2014 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Asma Jahangir
لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف بیلٹ کے ذریعے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، دوسرا ذریعہ بند ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوئے تو وہ مڈ میں ہی رہ جائیں گے، آئندہ کوئی حکومت مڈ سےآگے نہیں جا سکے گی۔
عاصمہ جہانگیر نے وزیر اعظم کو بھی مشورہ دیا کہ وزیراعظم سب منصوبے چھوڑ کر بجلی کے منصوبوں اور سول ملٹری تعلقات کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے، اگر تحریک انصاف اسمبلیوں سے چلی گئی تو اچھا نہیں ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com