ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 49 سالہ محمد اشرف اسکی 47 سالہ بیوی رانی بی بی اور 21 سالہ بیٹاسلامت شدید زخمی ہو گئے۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ صاحب پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 21 سالہ لیاقت علی شدید زخمی ہو گیا۔
جبکہ شاہ کوٹ روڈ پر پیڑے والی سیم کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرائے جس کے نتیجہ میں 50سالہ مقبولاں بی بی، 29 سالہ رستم علی، 33 سالہ نذر حسین اور اسکی 27 سالہ بیوی صائم شدید زخمی ہو گئے۔ ان تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال داخل کرا دیا۔