حیدرآباد میں صفائی مہم بری طرح ناکام ہو گئی، اے این پی

ANP

ANP

حیدرآباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر عبدالجبار خان، نائب صدر امیر اللہ باچا، سیکریٹری اطلاعات بخت محمد صافی اور فنانس سیکریٹری زرین خان مہمند نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے، ٹریفک مسائل اور شہر میں ابتر صفائی کی صورتحال نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

عید قربان قریب آرہی ہے لیکن شہر گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، شہری پریشان ہیں کے وہ عید کی نماز پڑھنے کس طرح عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی طرف جائیں گے، اس صورتحال میں صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے صفائی مہم کے اعلان سے عوام میں اطمینان پیدا ہوا تھا لیکن بیورو کریسی اور بلدیاتی اداروں کے اہلکاروں کے عدم تعاون سے یہ مہم بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور فوٹو سیشن تک ہی محدود رہ گئی ہے۔