پسرور : دوشیزہ سے زیادتی، دوسری کو اغواء کر لیا گیا

Rape

Rape

پسرور (جیوڈیسک) حفیظ نے محنت کش پرویز اختر کی بیٹی(الف) کو ایک ماہ قبل بہانے سے اپنے گھر میں بلا کر بے آبرو کر دیاتھا،دوشیزہ ڈرکی وجہ سے خاموش رہی لیکن ملزم گزشتہ روز پھر لڑکی کو اکیلا پا کر اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور دوبارہ اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچا دیا۔

لوگوں کے جمع ہو نے پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ موضع ڈاؤڈی میں رفاقت اور قمر شاہ نے نوید احمد کی بھانجی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔