پل گیارہ (جیوڈیسک) فیصل آباد پر ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار دو طالب علم بھائیوں کو کچل دیا ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق چک نمبر 105 جنوبی کے رہائشی آفاق احمد اور شاہ زیب سکول سے چھٹی ہونے کے بعد سرگودھا فیصل آباد روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر واپس جا رہے تھے کہ چک نمبر 107 جنوبی موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے ڈمپرنے کچل دیا۔
جس کے نتیجہ میں نہم جماعت کا طالب علم آفاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور اس کا بھائی جماعت چہارم کا طالب علم شاہ زیب شدید زخمی ہو گیا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ عطا شہید پولیساور پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل اور ڈمپر کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی اور ضروری کا رروائی کے بعد آفاق کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔