واشنگٹن (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں نے مظاہرہ کیا۔ نریندر مودی کے حامی بھی وہاں پہنچ گئے۔
اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔ نریندر مودی کی آمد پر کشمیری اور سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے۔
اس موقع پر نریندر مودی کے حامی بھی وہاں جمع تھے۔ مودی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دونوں گروپوں میں تصادم کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔