لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزم انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں دس اکتوبر تک توسیع کر دی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی جانب سے بتایا گیا۔
کہ سانحہ ماڈل ٹاون سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی فائرنگ کی ، صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، لہذا عبوری ضمانت یقینی بنائی جائے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کر کے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی۔