اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے اشتراک سے گھارو میں ہوا سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے 50میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔ پاکستانی و چینی کمپنی کے اشتراک سے گھارو کے قریب 50 میگا واٹ پاور کا ماحول دوست ونڈ پاور منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
اس منصوبے پر چینی بینک کی جانب سے 13کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ حکومت سندھ کی جانب سےصوبے کے ونڈ پاور پراجیکٹس کیلئے 1720ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی بحران میں کمی کیلئے نئے پاور پراجیکٹس کی شروعات خوش آئند ہے جس سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی اور درآمدی تیل پر اٹھنے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔