جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ حج کے دوران کسی بھی شخص کو سیاسی نعرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، کسی نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تو اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ چند روز میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا۔
اس دوران کسی بھی شخص کو سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی نعروں کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اگر کسی شخص نے حج کا ماحول خراب کرنے، لوگوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنانے اور انھیں گمراہ کرنے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روک دیا جائے گا۔
اس حوالے سے تمام سکیورٹی ایجنسیاں مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے ناپسندیدہ عناصر کو گرفتار کریں گی۔