لاہور (جیوڈیسک) لیسکو نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو 10 روز میں ان کے ذمہ بجلی کا بل ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
عمران خان نے لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا جس پر لیسکو حکام نے انہیں قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 روز میں ادائیگی نہ کی تو ان کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بل سمیت دیگرٹیکسز حکومت کو ادا نہ کرے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے بجلی کے بل کو آگ بھی لگا دی تھی۔