سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے، بھارتی میڈیا

Nawaz Sharif,Narendra Modi

Nawaz Sharif,Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماوں سے ملاقات غلط وقت پر کی۔ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات کا بھی جلد امکان ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کےدوران بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سییکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کر دیا تھا۔