خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہی۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار تھے لیکن پنجاب اور سندھ نے سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست دائرکی۔

اس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائے جائیں، خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیاں ہی نہیں ہوئیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے رُک گئے۔