اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے عالمی اور علاقائی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے سے دونو ں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا۔
چین کے پینسٹھ ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے نام خط میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا باہمی تعلق اور اعتماد مضبوط دوستی کی بنیاد ہے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم نے اپنے خط میں چینی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد بھی دی ہے۔