دھرنوں سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، محسن نواز رانجھا

Mohsin Nawaz Ranjha

Mohsin Nawaz Ranjha

سرگودھا (جیوڈیسک) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہر حال میں کریگی۔ حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈ فوری جاری کردئیے ہیں۔