سلنڈر گیس پھٹ کر ٹرانسفارمر سے جا ٹکرایا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

Cylinder, Transformer

Cylinder, Transformer

سرگودھا (جیوڈیسک) اندرون شہر بلاک نمبر 1 میں گدھا ریڑھی پر رکھا غیر معیاری گیس سلنڈر گیس پھٹ کرفضاء میں اڑ کر واپڈا کے ٹرانسفارمر کو گراتے ہوئے جامع مسجد کی دیوار میں پیوست ہو گیا جس کے باعث محنت کش راہگیر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ تبایا گیا ہے کہ جامع مسجد بلاک نمبر 1 کے سامنے سے گزرنے والی گدھا ریڑھی پر رکھے سلنڈر کا لاک اچانک ٹوٹ گیا۔

جسکے باعث دھماکے سے گیس سلنڈر اڑتا ہوا ٹرانسفارمر کو توڑتا ہوا مسجد کی دیوار میں دھنس گیا۔ ٹرانسفارمر اور تار ٹوٹ کر زمین پر آ گریں جسکے باعث فرحان زد میںدم توڑ گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے ریڑھی بان کو حراست میں لے لیا۔