واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔
امریکا نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت کی مستقل نشست کے لیے امریکا سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کرے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر باراک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔
کہ امریکااور بھارت انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس اطلاعات میں تعاون کر رہے ہیں۔ امریکا کی بھارت میں سرمایہ کاری کے لیے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کارآمد تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایک ایسے ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے جو دنیا کے لیے امن اور سلامتی لاسکے۔ ملاقات میں بھارتی وزیر اعظم نے امریکی صدر باراک اوبامااوران کی فیملی کو بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی۔