بغداد میں 3 کار بم دھماکے، 13 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں 3 کاربم دھماکوں سے 13 افراد ہلاک اور 41 ازخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پہلے 2 دھماکے بغداد کے شمال مغربی علاقے حوریا میں ہوئے، ان دھماکوں میں 11 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دوسرا دھماکا زافرانیہ کے علاقے میں ہوا جس میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔