ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شا محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے واقع پر آصف علی زرداری جھک گئے۔ جن کے ساتھ شہباز شریف بھی مل گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ریمنڈ ڈیوس کو پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر کی پیپلز پارٹی گھڑی خدا بخش میں دفن ہو چکی ہے۔ موجودہ پارٹی زر کی بدولت زرادری کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھال کر بھی وہ عزت نہیں ملی جو مجھے وزارت چھوڑ کر نصیب ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے وز یرخارجہ بننے کی پیشکش کی لیکن اس کے باوجود عمران کے قافلے مین شامل ہونے کو ترجیح دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو چاند کیطرح چمکتا دیکھ رہا ہوں۔