لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران ٹریبونل نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حلقے کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 لاہورکی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک منتخب ہوئے تھے۔