اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کی طرف سے الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے متعارف کروائے جانیوالے نئے سسٹم (آئی آر آئی ایس سسٹم ) میں بڑے پیمانے پر خامیوں کا انکشاف ہوا ہے جسکے باعث ٹیکس دہندگان کیلیے ویب پورٹل کے ذریعے الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کروانے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کیطرف سے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کوچھ صفحات پر مُشتمل تفصیلی لیٹرلکھا ہے جس میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے ایف بی آر کے متعارف کروائے جانے نئے نظام آئی آر آئی ایس سسٹم میں پائی جانیوالی خامیوں کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کی گئی اور درخواست کی گئی کہ جلدسسٹم میں پائے جانیوالے نقائص وخامیوں کو دور کیا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے الیکٹرانیکلی جمع کروا سکیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا کہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن 2014 کیلئے ایف بی آر کیطرف سے ابھی تک ایس آراو جاری نہیں کیا گیا جوکہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹرنز کو ناکارہ بنانے کے مترادف ہے لہذا اس معاملے کا قانونی پہلو سے جائزہ لینا چاہئے۔