کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق فائٹر طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
کہ کچلاک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا۔ حادثے میں طیارے کاپائلٹ محفوظ رہا، فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب حادثے کے بعد فرنٹیئر کور کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور طیارے کے ملبے کو حفاظتی حصار میں لےلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔