کراچی (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم کے پریمئر شو میں میری اداکاری پر عوام کی تالیوں نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ میرا فلمی کیرئیر بھی ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری کی طرح کامیاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈرامہ فلم اور موسیقی پر کام ہوتے دیکھ کر ذاتی طور پر کر خوشی ہوتی ہے۔ فلم میں میرے ساتھ تمام فنکاروں نے بھرپور تعاون کیاہے ماڈل واداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا۔
کہ ’’نامعلوم افراد‘‘ کی مضبوط کہانی کو اس کے جگمگاتے ستاروں فہد مصطفی‘ جاوید شیخ اور محسن عباس نے چار چاند لگادیے انھوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو ایک بار پھر پاکستانی سینماؤں کا رُخ کرنے پر مجبور کردے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’نامعلوم افراد‘‘ہماری پوری ٹیم کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے جو پاکستان میں سماجی اور تفریحی فلم سازی کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس فلم میں جذباتی مناظر بھی ہیں، سنسنی خیزی بھی اور کامیڈی بھی انھوں نے کہا کہ اگر مقامی شائقین پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تب ہی فلمی صنعت ترقی کرسکتی ہے۔