بھمبر کی خبریں 1/10/2014

Bhimber

Bhimber

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں نہ ادویات نہ ڈاکٹرز، نہ مریضوں کیلئے کھانا نہ ڈلیوری

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں نہ ادویات نہ ڈاکٹرز، نہ مریضوں کیلئے کھانا نہ ڈلیوری کی سہولت ، الٹرا سائونڈ کا شعبہ بند میڈیکل سپرٹنڈنٹ کی ہٹ دھرمی ہسپتال میں انتظامی مسائل کے انبار محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی چشم پوشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاوارث ہو گیا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا حکومتی اور محکمہ صحت کے حکام سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسئلستان بن گیا ہسپتال میں نہ تو مریضوں کو ادویات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی علاج و معالجہ کیلئے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز مہیا ہیں ہسپتال کی واحد ایمرجنسی ٹراما سنٹر بھی فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے جہاں پر تعینات عملہ مریضوں کا علاج و معالجہ کرنے کی بجائے انہیں مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں چلے جانے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لواحقین کو ادویات باہر سے لانے کیلئے بڑی پرچی تھما دی جاتی ہے اور لواحقین کے ادویات خرید کر لانے پر علاج شروع کیا جاتا ہے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات جن میں ای این ٹی ، ہارٹ سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چسٹ سپیشلسٹ اور الٹرا سائونڈ سپیشلسٹ کے شعبے شامل ہیں میں کوئی ڈاکٹرز عرصہ دراز سے تعینات نہ ہے جبکہ بے ہوشی کا ماہر ڈاکٹر بھی ہسپتال میں مرضی سے آتا جاتا ہے جبکہ دن 2 بجے کے بعد ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث اکثر ڈلیوری کیس میرپور ، گجرات یا پھر مقامی پرائیوٹ ہسپتالوں میں ریفر کر دئیے جاتے ہیں ہسپتال میں لاکھوں روپے کا ٹینڈر بھرنے کے باوجود ہسپتال میں داخل مریضوں کو کھانا نہیں دیا جا رہا جبکہ مریضوں کے نام پر تیار ہونے والا کھانا ہسپتال کا عملہ خود ہی ہڑپ کر جاتا ہے جس کے باعث ہسپتال میں داخل مریض ہوٹلوں سے مہنگا کھانا کھانے پر مجبور ہیں ہسپتال میں تعینات ایم ایس اقرباء پروری میں مصروف ہیں ہسپتال کے بڑے سٹور میں پڑی ادویات صرف سفارشیوں اور ایم ایس کے رشتہ داروں کو دی جاتی ہیں جبکہ سرکاری ادویات ہسپتال کے باہر قائم پرائیوٹ میڈیکل سٹوروں پر بھی فروخت کئے جانے کی اطلاع عام ہے ہسپتال میں صفائی کا ناقص انتظام ہونے کے باعث باتھ روم گندگی سے اٹے پڑے ہیں اور ٹراما سنٹر کے سامنے ہسپتال کی گندگی پھینک کر اسے تلف کرنے کا مناسب انتظام نہ ہونے سے فضلہ سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن نے ارد گرد کا ماحول خراب کر رکھا ہے اور متعدد بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ہسپتال کی ساری خرابیوں کی جڑ محکمہ صحت اور حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے دوروں کے موقع پر وقتی طور پر صفائی ستھرائی اور دیگر لوازمات پورے کر دئیے جاتے ہیں جبکہ ان کے جاتے ہی دوبارہ پرانی روٹین برقرار ہو جاتی ہے جو قابل افسوس ہے شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بد انتظامی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی ڈاکٹرز کی کمی کا نوٹس لینے اور ہسپتال کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کی سرکوبی کریں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مہیا کرنے کا نوٹس لیں۔
…………………
…………………..

سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے والد محترم نے عوامی خدمت اور انسانیت
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے والد محترم نے عوامی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کا جو سفر شروع کیا ہے اسکو جاری و ساری رکھوں گا میرے دروازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری صحبت علی مرحوم نے سیاست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کا سفر شروع کیا تھا اور نصف صدی تک نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ آزاد کشمیر بھر کے عوام کی بلاتخصیص خدمت کی غریبوں اور حقوق سے محروم طبقے کی جنگ لڑی اور انہیں معاشرے کے اندر باعزت و وقار مقام دلایا انکی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ لوگوں کی فلاح و بہبود تھی انہوں نے کہا کہ والد محترم نے عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا تھا اس کو جاری و ساری رکھتے ہوئے بھمبر کے عوام کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرونگا اقتدار کے بغیر بھی لوگوں کی خدمت کی جا سکتی ہے میرے دروازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہین لوگوں کے ساتھ لالچ کی بجائے خلوص کا رشتہ بنانا چاہتا ہوں چوہدری صحبت علی کے چاہنے والے عوام میرا قیمتی ا ثاثہ ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا ملک کے سیاسی حالات بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں لوگوں کے اندر بھی اپنے حقوق کے حصول کا شعور آ رہا ہے سیاستدانوں کو بھی حالات کے ساتھ خود کو تبدیل کرنا ہو گا اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔
…………………
…………………..

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت صرف عہدوں تک محدود ہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت صرف عہدوں تک محدود ہے نظریاتی مخلص اور جانثار کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر کے پارٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے بلاول بھٹو زردای نے جیالوں سے زیادتیوں کا اعتراف کر کے حقیقت پسندی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر اپنے 3 سالہ دور اقتدار کے اندر پیپلز پارٹی کے نظریاتی مخلص و دیرنیہ اور جانثار کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے کارکنوں کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ چکے ہیں ریاستی قیادت صرف عہدوں تک محدود ہے کارکنوں اور جیالوں کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہ ہے ریاستی قیادت عہدوں کو صرف اور صرف ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے کارکنوں اور جیالوں کو استعمال کر کے اپنے مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریاستی قیادت کی نا اہلی از خود غرضی کی وجہ سے پارٹی تباہ ہو رہی ہے کارکنان بددل ہو کر دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں جس کی ذمہ داری ریاستی قیادت ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا اعتراف کر لیا ہے اگر اب بھی کارکنوں کی جائز شکایات دور نہ کی گئی اور انکے مسائل حل نہ ہوئے تو آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن میں پارٹی کا حال پنجاب جیسا ہو گا۔

…………………
…………………..
پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کے اندر حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتی ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کے اندر حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتی ہے عام اور غریب آدمی کو ووٹ کا حق اور اظہار آزادی کا حق پیپلز پارٹی نے دلوایا ہے 18 اکتوبر سے پیپلز پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں بھر پور انداز میں شروع کر رہی ہے پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی راولپنڈی کے صدر محمد اسحاق میر نے بھمبر میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہداء کا خون ہے پارٹی قیادت عہدیداران اور کارکنان نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں آج بھی ملک کے اندر جمہوریت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے گذشتہ الیکشن میں پاکستان کے اندر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا تھا پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے اور وفاق کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی اپنی سیاسی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی پیپلز پارٹی کے جیالے 18 اکتوبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں انشاء اللہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرینگے۔