ترکی سے ویٹ لیز پر لئے گئے 2 طیارے کراچی پہنچ گئے

Turkish Airline

Turkish Airline

کراچی (جیوڈیسک) ترکی سے ویٹ لیز پر لئے گئے دو جدید طیارے کراچی پہنچ گئے، پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے طیاروں کو مقامی اور بین الاقوامی روٹس پر استعمال کرے گا، مسافروں کو سہولت ملے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ویٹ لیز پر مزید دو طیارے آج صبح کراچی پہنچ گئے۔

دونوں طیارے ترکی کی ائیر لائن سے حاصل کئے گئے ہیں۔ ویٹ لیز معاہدے کے تحت ان طیاروں کی مرمت کا کام کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ دونوں جدید طیارے بوئنگ سیون تھری سیون اور تھری زیرو زیرو ماڈل ہیں، جن میں ایندھن کا کم سے کم استعمال ہو گا، پی آئی اے ان طیاروں کو مقامی اور بین الاقوامی روٹس پر استعمال کرے گی۔ پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمان کا کہنا ہے کہ طیاروں کا حصول پیپرا قوانین کے تحت عمل میں آیا، طیاروں کے حصول سے ریونیو اور مسافروں کے لئے سہولت میں اضافہ ہو گا۔