نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا، عباس خان آفریدی

Textile Policy

Textile Policy

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے۔ نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان عید کے بعد کر دیا جائے گا، جبکہ گیس اور بجلی کے بحران پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فروری تک ایل این جی سسٹم میں آ جائے گی، جس کے بعد سی این جی کھول دی جائے گی جبکہ ٹیکسٹائل کو بھی زیادہ گیس کی فراہمی کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں، عباس خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جلسوں اور دھرنوں کو جمہوری دور میں روکا نہیں جا سکتا لیکن انہیں چاہئے کہ اخلاق کے دائرے رہیں اور قوم کو اچھا پیغام دیں، وفاقی وزیر نے بتایاکہ وہ کابینہ سےنہ تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہی گاڑی اور رہائش لے رکھی ہے، اپنی جیب سے تمام ذاتی خرچہ کرتے ہیں۔