بالی ووڈ فلم بینگ بینگ کے نئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو ریلیز

Hrithik,Katrina

Hrithik,Katrina

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی کترینہ کیف اور ڈانس کے ماسٹر ریتک روشن کی نئی ایکشن فلم بینگ بینگ کے ٹریلر کے بعد نئے ڈائیلاگ پروموز کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔

ان ڈائیلاگ پرو موز میں ریتک روشن کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف کو بھی بھر پور ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ ہدایت کارر سجوئے گھوش کی اس ایکشن اور رومینس سے بھر پور فلم میں ریتک اور کترینہ بھر پور ایکشن کر تے نظر آئے گے جوکہ ہالی ووڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ریمیک ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور کیمران ڈیاز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس فلم میں ہریتک روشن اور کترینہ کیف کے علاوہ ڈینی ڈین زونگ پااور جاوید جعفری بھی اہم کر داروں میں جلوہ گر ہونگے جسے 2 اکتوبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔