مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میرا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہ ہے، سید اسرار احمد زیدی شاہ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے، میراپیپلزپارٹی سے تعلق کے حوالے سے پائے جانے والا تاثر غلط ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔
میں سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے بینظیر انکم سپورٹ ٹیم کے ہمراہ سروئے کروا کر خریب عوام کی خدمت کی تھی جبکہ میرا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سماجی ورکر ہوں اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا قابل فخر سمجھتا ہوں، عوام کی بے لوث خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے، میں عوامی خدمت کا سلسلہ سماجی ورکر کی حیثیت سے جاری رکھوں گا۔