سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع کپواڑہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے لولاب میں فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے سرینگر کے بڈشاہ چوک میں قابض انتظامیہ کیخلاف ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کی جس میں کاروباری برادری اور سیلاب زدگان کی بڑی تعداد شامل تھی۔
اس موقع پر یاسین ملک اور میر واعظ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں سیاسی انتقام لے رہی ہے۔