چین نے ہانگ کانگ مظاہروں کو غیر قانونی قرار دے دیا

Hong Kong Rally

Hong Kong Rally

بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ حکام نے کہا ہے کہ وہ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ہانگ کانگ کی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کئے گئے طریقے کی حمایت کرتے ہیں۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ان مظاہروں کے حوالے سے بیان دینے والے ملکوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرے کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مہم ترک کر دیں۔ پانچ دن قبل شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد اپنے پہلے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین انتخابی اصلاحات کے بارے میں چینی حکومت کا ذہن تبدیل نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن رہنمائوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو دارالحکومت سے فوری طور پر واپس بلو الیں۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی تحریک اسی طرح بے قابو ہوتی رہی تو وہ اسے سختی سے روکنے کی ہدایت کریں گے۔