اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے انقلاب مارچ میں موجود ایک انقلابی کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔ پسرور کے رہائشی اﷲ دتہ کے ہاں پیدا ہونے والی انقلابی بچی کے کان میں اذان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے دی۔ طاہر القادری نے بچی کے والد کو مٹھائی کھلائی اور شہد کی جنم گھٹی بھی بچی کو پلائی۔
اس موقع پر طاہر القادری نے بچی کی عمر درازی کیلئے دعا کی کہ بچی نیک اور صالح ہو۔ بچی کا نام کنیز فاطمہ رکھا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے بچی کو پانچ ہزار روپے اور تحفے دیئے۔