کمشنر کراچی نےعید الاضحیٰ کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی

Karachi Sea

Karachi Sea

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ساحل سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ساحل میں نہانے پر پابندی عیدالفطر پر پیش آنے والے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے تاکہ عید کے دوران ساحل پر سیرو تفریح کے لیے آنے والے افراد کو سمندر میں جانے سے روکا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران کلفٹن کے ساحل پر سیروتفریح کے لیے آنے والے 38 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بعض افراد کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی ہیں۔