دھرنوں کا آئینی، جمہوری اور اخلاقی جواز نہیں، مولانا عبدالغفور

Abdul Ghafoor Haidri

Abdul Ghafoor Haidri

کوئٹہ (جیوڈیسک) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران اور قادری کے دھرنوں کا آئینی، جمہوری اور اخلاقی جواز نہیں، سی جماعتوں کا موقف ہے کہ جمہوری نظام چلنے دیں، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنے دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کا بڑا نقصان ہو چکا ہے، دھرنے والوں کے پاس پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، دھرنوں سےنہ پہلے کبھی تبدیلی آئی اور نہ آئندہ آئے گی۔