اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک نے عید کے بعد دھرنے کو ملک گیر انقلاب میں بدلنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں آئندہ ایک دو روز میں مستقبل کا لائحہ دیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء پر واضح کر دیا،اب کارکن اسلام آباد نہیں بلکہ دھرنا انکے شہروں کا رخ کرے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ کارکن چند دنوں کی مہلت دیں، لاکھوں لوگوں کو لیکر ان کے شہروں میں آوٴں گا۔ دھرنا ملک گیر انقلاب میں تبدیل ہو گا، ملک کے ہر شہر کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہر شہر کو دھرنا بنائیں گے، اس نظام کا مرنا منائیں گے، ایک دو دن میں آئندہ کا مکمل لائحہ عمل بھی دے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وزیرآباد میں ہال کے اندر تھے اور باہر گو نواز گو نے نعرے تھے۔