میانوالی (جیوڈیسک) لاہور میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کے شہر میانوالی کا رخ کیا تو شہر میں جیسے تحریک انصاف کے پرچموں کی بہار ہی آ گئی۔
گورنمنٹ ہائی سکول فیلڈ کی گراونڈ میں پنڈال کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں لوگ جلسہ گاہ میں دن بھر آتے رہے اور تحریک انصاف کے ترانوں پر بھنگڑے ڈال کر اپنے طریقے سے پارٹی کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ پنڈال میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ آٹھ کنڑینروں پر مشتعل 20 فٹ اونچا 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹج بھی تیار ہو گیا ہے جبکہ ڈی جی بٹ کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر لایا گیا ہے۔
میانوالی میں عوام کو جلسے میں بلانے کے لئے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی جبکہ پنڈال میں لائٹ کا انتظام نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ جلسے کو دن کی روشنی میں ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔