اسحاق ڈار کی روسی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے روسی سفیر اور امریکی نمائندہ رابن رافیل نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔

روسی سفیر سے ملاقات کے دوران پاک روس بین الوزارتی کمیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے روس جائیں گے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی نجی کمپنیوں کے درمیان لین دین کا تنازعہ جلد حل کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی رابن رافیل سے ملاقات میں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ کیلئے 8 اکتوبر کو امریکہ میں کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں پاکستانی اور امریکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کاسا 1000 منصوبہ بھی اہم ہے۔ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے نئی افغان حکومت سے بات کی جائے گی۔ امریکی نمائندہ رابن رافیل نے یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا۔