کراچی: لیاری میں رینجرز سے مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں گینگ وارکے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان اسلحہ سےبرآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں مرزا آدم خان روڈ کے قریب تغلق لین میں چھاپہ مارا تو ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہو گیا ۔مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیں ملزمان نے حسن اسکوائر پرپولیس موبائل اور پی ای سی ایچ ایس میں تھانے پردستی بم حملے بھی کیے ہیں۔