دھرنے کے حوالے سے اہم اعلان آج دوپہر کروں گا، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد دھرنے کے حوالے سےاہم اعلان آج دوپہر کریں گے۔رات گئے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے مختصر خطاب میں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ وہ دھرنے کے حوالے سےاہم اعلان آج دوپہر 3 بجے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ طاہرالقادری اس سے پہلے عیدالاضحی کے بعد شہر شہر جاکر انقلابی مارچ اور دھرنوں کا اعلان کر چکے ہیں۔