خیرپور میں نامعلوم افراد کی گھس کر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق جبکہ دوبچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بہارو کے قریب گوٹھ محراب ناریجو میں پیش آیا۔

جب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس سے گھر میں سوئی ماں اور اسکی دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ سے دوبچوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھر کے سربراہ اور اہل خانہ کو مخبری کے شبے پر نشانہ بنایا۔