بچوں کی دلچسپی، قربانی کے جانوروں کا سجاوٹی سامان مہنگا

Decorative Goods

Decorative Goods

لاہور (جیوڈیسک) بچوں کی دلچسپی کے باعث قربانی کے جانوروں کا سجاوٹی سامان مہنگا ہوگیا، بڑ ی تعداد میں شہر ی جانوروں کے لئے سجاوٹی سامان بھی خریدنے لگے، دوسری طرف ہاروں وغیرہ سے سجے جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ تفصیل کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد میں چند روز رہ گئے ہیں، مو یشی منڈیوں اور شہر کے اندر گلی محلوں میں فروخت ہونے والے جانوروں کو سجا کر فروخت کرنے کا رجحان بڑ ھ گیا ہے۔

جھانجر چھوٹی 50روپے، بڑی 100 روپے اسی طرح ہار 100 سے 250 ،گھنٹی والا ہار 80 سے 150، جانور کو باند ھنے والی خوبصورت رسی 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ دوسری طرف بیوپاری بھی بچوں کی ضد دیکھتے ہوئے جانوروں کو سجا کر بیچ رہے ہیں تاکہ انہیں زیادہ دام مل سکیں۔ گزشتہ روز جانوروں کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آ ئی۔ سگیاں پل مویشی منڈی میں خوبصورت جانور منا لاہوری، بلو جٹ، کالو بہاولپوری اور شیرو لاڈلہ نے خریدارو ں کو متاثر کیا ہے۔