لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ناقص ادویات استعمال کرنے سے 54 بچوں کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے
مگر بدقسمتی سے حکمران اس اہم مسئلے کی جانب توجہ نہیں دے رہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل مسلم ماہرین تعلیم، اساتذہ، علما اور دانشوروں کو اپنی علمی سطح بلند کرکے نکالنا ہو گا۔