واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات اور وائٹ ہاؤس میں کئی بار مشتبہ افراد کے گھس جانے کے بعد ہدف تنقید بننے والی امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دیدیا۔
پیئرسن کے مستعفی ہونے کے بعد سیکرٹ سروس کے تجربہ کار اہلکار جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے۔
کہ امریکی صدر باراک اوباما نے مستعفی ہونے والی جولیا پیئرسن کو بلاکر ان کی خدمات کو سراہا۔ صدر اوباما نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق ہونے والے تازہ واقعات کے بعد سیکرٹ سروس میں نئی سربراہ کا تعین ہونا ضروری ہے۔