حکمران عوامی شعور کا مقابلہ نہیں کرسکتے :تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آج میانوالی میں تاریخی جلسہ ہوگا، اعجاز احمد چوہدری نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ (ن)لیگ جتنی مرضی کوششیں کر لے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتی، گونواز گونعرہ گائیڈڈ میزائل بن چکا ہے جوکہ نواز شریف کے استعفی تک ان کا پیچھا کرتا رہے گا۔

لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیاسی بیداری کی نئی لہر جنم لے چکی ہے، کرپشن اور جعل سازی کے ذریعے سامنے آنے والے حکمران اس صورتحال کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، اب تبدیلی آکر رہے گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ \”گو نواز گو\” اب گلی گلی اور شہر شہر گونجے گا۔ تحریک انصاف ساؤتھ ریجن کے صدر نور خان بھابھہ 10اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا آج سے دورہ شروع کریں گے۔