راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے استحکام معاشی خوشحالی کیلئے نئی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرے گی ۔پیپلز پارٹی نے طویل جمہوری جدوجہد اقتدار کیلئے نہیں پارلیمنٹ کو با اختیار بنانے کیلئے کی آج پوری قوم بلاول بھٹو ذرداری کی جانب دیکھ رہی ہے میثاق جمہوریت پاکستان سے آمریت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے کہاکہ عمران خان کے روز بروز کے بنیاد الزامات اور موقف کی تبدیلی سے دھرنا مظاہرین کے کازکہ ساتھ ساتھ ملک و قوم کے مفادات کو بھی سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔
عمران خان جمہوری نظام کو مضبوط اور قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کی قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مفاہمت بردباری اور برداشت کا راستہ اختیار کریں پی ٹی ائی کی قیادت اپنے ہر جلسے اور مظاہرے کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اور مظاہرہ قرار دے کر عوام کو گمراہ اور تاریخ کو مسخ کررہی ہے رہنماوں نے کہا مائنڈ سیٹ عمران خان کو پیپلز پارٹی کے مدمقابل لانے کی سازش کررہاہے کہیں ایسا نہ ہو کے قوم مستقبل میں عمران خان کو اصغر خان کے نام سے یاد کرے۔