پاکستان اور چینی بحری افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

Amphibious Forces

Amphibious Forces

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین بحیرہ عرب میں جاری مشترکہ بحری مشق اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ شق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھی۔ جس میں دونوں بحری افواج کے جنگی جہازوں، ائیر کرافٹس اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

سمندری فیز کے دوران جنگی اور دفاعی حکمت عملی کو بہتر بنانے اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم قائم ہیں۔

جو باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ موجودہ دور میں دو طرفہ تعاون پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مشترکہ نیول آپریشنز بحری استحکام کی ضمانت بنتے جا رہے ہیں۔