ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے اداکار ہ کریتی سینن کو سائن کرلیا گیا۔ مصنف چیتن بھگت کا آئندہ ناول ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ ہے یہ ناول جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اور اس کے بعد اس پر ہی فلم بنائی جائے گی۔
کریتی سینن کو اس نئے پروجیکٹ میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم کی ہدایات موہت سوری دے رہے ہیں جب کہ فلم کی پیشکش ایکتا کپور دیں گی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔
دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ فلم کے لیے رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو مرکزی کاسٹ کے لیے کہا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں میں سے کون اس فلم میں کریتی سینن کا ہیرو بنے گا۔
فملساز موہت سوری اور ایکتا کپور دونوں کی نظر ان اداکاروں پر ہے جب کہ رنویر کے متعق بتایا جا رہا ہے کہ وہں جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’ بجراؤ مستانی ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں تو دوسری طرف رنبیر ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’’تماشا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔